نوشہرہ سون سکیسر(نمائندہ مناقب)ایبٹ آباد،رحیم یار خان،اسلام آباد کے صحافیوں اور وادی سون پریس کلب کی جانب سے ملک زاہد فاروق اعوان نے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے آبی وسائل کے احتساب پراجیکٹ (WRAP)کے تحت منعقد کئے گئے ایکسپوزر ٹرپ پر گلگت بلتستان کا دورہ کیا دورے کے دوران وفد نے گلگت،نگر اور ہنزہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی کمیونٹیز اور پریس کلب گلگت کے صحافیوں سے ملاقات کی صحافیوں نے WWF Pakistanکی طرف سے نافذ کیے گئے فطرت پر مبنی حل(NBS)کے متعدد اقدامات کا مشاہدہ کیا ان پر الٹر پر ایک سلٹ ٹریپ بھی شامل ہے جو تلچھٹ کو کم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے کنیش ہنزہ میں واٹر فلٹریشن یونٹ جو مقامی کمیونٹیز اور اسکول کےبچوں کو پینےکا صاف پانی فراہم کرتا ہے اور وادی بگروٹ میں آب و ہوا سے لچکدار اقدامات جیسے WRAPکے تحت سمارٹ ماڈل ولیج کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے گرچہ گوجال میں کمیونٹی کی زمینوں اور گھرانوں کو آب و ہوا سے پیدا ہونے والے خطرات سے بچانے کےلئے ایک گیبیون بندتعمیر کیا گیا ہے بعد ازاں صحافیوں نے خنجراب نیشنل پارک کا دورہ کیا جہاں گلگت بلتستان کے محکمہ جنگلی حیات کے نمائندہ نے پارک کے انتظامات اور ماحولیاتی اہمیت کے بارے بریف کیا ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ڈائریکٹر نارتھ حیدر رضا نے موسمیاتی چیلنجز کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور کمزور پہاڑی کمیونٹیز کی آواز کو بڑھانے میں صحافیوں کے اہم کردار پر زور دیا صحافیوں نے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی میڈیا کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے اور پاکستان بھر میں ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر صحافیوں کو حساس بنانے کی کوششوں کو سراہا ڈبلیو ڈبلیو ایف کے کمیونیکیشن منیجر نثار احمد نے صحافیوں کو تمام پراجیکٹ کے بارے تفصیل سے بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو یہاں کا دورہ کرانے مقصد موسمیاتی چیلنجز کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور مقامی آبادیوں کو دی گئی سہولیات کا عملی مشاہدہ تھا۔
96

